ْوزیر ہاؤسنگ بلال یاسین ابراہیم روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے واقعہ کے فوری بعد موقع پر پہنچ گئے

متاثرین سے اظہار ہمدردی ، سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، 5 زخمیوں میں بچے بھی شامل ضلعی انتظامیہ ایسے حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد ازحد ضروری ہے ، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) میاں منشی ہسپتال لاہور کے قریب ابراہیم روڈ پر سلنڈر پھٹنے کا واقعہ پیش آیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین موقع پر پہنچ گئے، صوبائی وزیر بلال یاسین نے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بارے استفسار کیا،اے سی سٹی رائے بابر علی نے حادثے کی تفصیلات اور زخمیوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا،سلنڈر پھٹنیسے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو 1122 نے حادثے میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا،وزیر ہاؤسنگ نے زخمیوں کو ہسپتال میں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی، بلال یاسین نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ ایسے حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد ازحد ضروری ہے ، اس موقع پر حلقہ عمائدین اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔