وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار شعیب کی والدہ کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کروا کر بقایا جات کی مد میں 230000 روپے ادا کر دیے گئے

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) درخواست گزار شعیب نے بتایا کہ وہ پچھلے کئی برس سے بینوولنٹ فنڈ کی بحالی اور بقایا جات کے لیے متعلقہ محکمے کو متعدد بار درخواست دے چکے ہیں۔لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔دفتر کے چکر پہ چکر کاٹتے رہے لیکن مسئلہ نہیں ہو سکا۔آخر کار مجبور ہو کر وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی والدہ کا بینولنٹ فنڈ جاری کیا جائے اور بقایا جات بھی ادا کیے جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی والدہ کا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری کر کے بقایاجات کی مد میں 2,30000 روپے ادا کر دیے۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :