شہید وطن نوابزادہ بابا سکندر جان زہری شہید کی سالگرہ (آج) ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائیگا

بدھ 8 اکتوبر 2025 19:55

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماسابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے شہید فرزند نوابزادہ بابا میر سکندر شہید زہری کے اکتیسوان سالگرہ کو (آج) 9اکتوبر کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور نواب ثناء اللہ خان زہری کے جانثار شہید وطن نوابزادہ بابا شہید سکندر جان زہری کی سالگرہ کا کیک کاٹ کر شہید نوابزادہ بابا سکندر جان زہری شہید کے لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کریں گے کل ملک بھر سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شہید کے سالگرہ کی تقاریب منعقد ہونگے مرکزی تقریب خلق جھالاوان خضدار مین منعقد ہوگی جہان پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری ودیگر ضلعی رہنمائ خطاب کرینگے