پشاور پولیس کی مؤثر موجودگی، جرائم کی روک تھام اور ہنگامی حالات سے بروقت نمٹنے کیلئے ابابیل یونٹ میں ایک خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پشاور پولیس کی مؤثر موجودگی، جرائم کی روک تھام اور ہنگامی حالات سے بروقت نمٹنے کے لیے ابابیل یونٹ میں ایک خصوصی سکواڈ تشکیل دیا گیا ہے۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور ترجمان کے مطابق یہ خصوصی سکواڈ شام کے اوقات میں مختلف ہاٹ سپاٹس اور اہم علاقوں میں گشت کرے گا تاکہ عوام میں پولیس کی موجودگی کا احساس اجاگر ہو اور جرائم کی روک تھام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس خصوصی سکواڈ کی کمانڈ ڈی ایس پی ابابیل سکواڈ عثمان خان انجام دیں گے، جو خود فیلڈ میں سکواڈ کی کارکردگی، گشت کے نظام اور آپریشنل مؤثریت کی نگرانی کریں گے۔ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے سکواڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں کو گشت کے دوران پیشہ ورانہ طرزِ عمل، مستعدی اور عوامی خدمت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا، سٹریٹ کرائم کی بیخ کنی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کے فوری اور مؤثر ردِعمل کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :