وزیر مملکت و معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر مملکت و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نےالوداعی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، ثقافتی تبادلے اور تعلیمی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

فہد ہارون نے ڈاکٹر جمال کی مدت تعیناتی کے دوران دونوں ممالک کے مابین مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔بات چیت میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل سفارتکاری (Digital Diplomacy) کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی جس نے عوامی رابطوں کو بہتر بنانے، قومی تاثر کو عالمی سطح پر منظم انداز سے پیش کرنے اور بین الاقوامی مواصلاتی حکمت عملی کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔فہد ہارون نے ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو انکے آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایتھوپیا-پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔