ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات، سہولیات اور نگرانی کے عمل کا جائزہ

بدھ 8 اکتوبر 2025 21:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ایبٹ آباد محمد خان نےہائی سکول شیروان میں جاری میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے امتحانی مرکز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کا مقصد امتحانات کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کو یقینی بنانا تھا۔ امتحانی مرکز میں انتظامات، طلباء کے لیے سہولیات اور نگرانی کے عمل کا جائزہ لیااور امتحانی عمل پراطمینان کااظہار کیا۔