اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی 13 اکتوبر کو متوقع، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 08:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی 13 اکتوبر بروز پیر کو ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔انہوں نے کہاکہ یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بہت کچھ ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے یرغمالیوں کی نعشیں بھی واپس کی جائیں گی۔