برازیل، ریسٹورنٹ کی چھت گرنے سے خاتون ہلاک، 8 افراد زخمی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 08:50

ساؤ پالو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) برازیل کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو کے مرکزی علاقے میں ایک اعلیٰ درجے کے ریستوران کی چھت گرنے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق یہ اطلاع فائر بریگیڈ نے دی۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون ریستوران کی ملازمہ تھی، جو تین گھنٹے تک ملبے تلے دبی رہی۔

(جاری ہے)

ریسکیو عملے نے واقعے کے دو گھنٹوں کے اندر پانچ افراد کو ملبے سے زندہ نکال لیا، جبکہ زخمی ہونے والوں میں سے چار افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ابتدائی طور پر ساؤ پالو سکیو رٹی سیکریٹریٹ نے شبہ ظاہر کیا کہ واقعہ گیس دھماکے کے باعث پیش آیا، تاہم بعد میں اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ ریستوران کی درمیانی منزل (میزانین) کا ایک حصہ منہدم ہوا، جب کہ واقعے کی وجوہات تاحال زیرِ تفتیش ہیں۔

متعلقہ عنوان :