چین کے 15ویں نیشنل گیمز کی مشعل روشن، گوانگ ژو میں شاندار تقریب

جمعرات 9 اکتوبر 2025 10:50

گوانگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) چین کے 15ویں نیشنل گیمز، معذور افراد کے 12ویں نیشنل گیمز اور سپیشل اولمپکس کے 9ویں نیشنل گیمز کی مشعل روشن کرنے کی پروقار تقریب جمعرات کو صوبہ گوانگ دونگ کے دارالحکومت گوانگ ژو میں منعقد ہوئی۔شنہوا کے مطابق تقریب میں میزبان علاقوں گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر علامتی مشعل روشن کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی اتحاد اور کھیلوں کے فروغ کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔خصوصی بات یہ رہی کہ مشعل کا "ماخذ شعلہ" جنوبی چین کے سمندر میں 1500 میٹر گہرائی میں موجود قابلِ احتراق برف (combustible ice)سے ستمبر میں حاصل کیا گیا تھا۔چین کے 15ویں نیشنل گیمز 9 نومبر سے 21 نومبر تک منعقد ہوں گے جبکہ معذور افراد کے نیشنل گیمز اور سپیشل اولمپکس 8 دسمبر سے 15 دسمبر تک جاری رہیں گے۔یہ ایونٹس نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے بلکہ مختلف علاقوں کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی کو بھی فروغ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :