پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ڈاک کا عالمی دن منایا گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ڈاک کا عالمی دن منایا گیا۔ ڈاک کے عالمی دن کو منانے کا مقصد ڈاک کے نظام اور اس کی خدمات کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

9اکتوبر انسانی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب1874میں سوئٹزر لینڈ کے شہر برن میں یونیورسل پوسٹل یونین کے عنوان سے پہلی باقاعدہ پوسٹل یونین کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ذریعے لوگ دنیا میں کہیں بھی موجود اپنے پیاروں کوتحریری پیغامات اور مراسلے بھجوا سکتے تھے۔قیام پاکستان کے بعد ملک میں ابتدائی سالوں کے دوران برطانوی دور کے ڈاک ٹکٹ استعمال کئے جاتے رہے، محکمہ ڈاک قیام پاکستان سے اب تک مختلف مواقع کی مناسبت سے 1300سے زائد مختلف مالیتوں کے ٹکٹ جاری کر چکا ہے۔