بابِ حرم سکول کے طلبہ نے پاکستان اسپیلنگ بی مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے ادارہ اور سرگودھا کا نام روشن کردیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:32

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) بابِ حرم سکول کے طلبہ نے پاکستان اسپیلنگ بی مقابلہ میں گولڈ میڈل حاصل کر کے اپنے ادارہ اور سرگودھا کا نام روشن کردیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پاکستان اسپیلنگ بی کے مقابلہ لاہور میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں نے حصہ لیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بابِ حرم سکول کی ٹیم کا فائنل رانڈ میں مقابلہ فاطم الزہرا گرامر سکول اور لاہور گرامر اسکول سے ہوا۔جس میں بابِ حرم سکول جماعت دہم کے طلبہ فاطمہ اور تسبیحہ فاطمہ نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔جو ادارہ اور سرگودھا کا اعزاز ہے۔