لاہور، شمع سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں معمر راہگیر شدید زخمی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 12:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) فیروزپور روڈ پر شمع سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں معمر راہگیر شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے معمر راہگیر شدید زخمی ہوگیا ۔متاثرہ شخص 77سالہ محمد فاروق کو سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔حادثہ سڑک پار کرتے ہوئے پیش آیا، موٹر سائیکل سوار موقع سے فرار ہوگیا۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹرسائیکل سوارکی تلاش جاری ہے ۔