وزیرآباد ،ہیڈ قادرآباد بیراج کا زمینی رابطہ 40 دن بعد بحال

جمعرات 9 اکتوبر 2025 16:24

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) ہیڈ قادرآباد بیراج کا زمینی رابطہ 40 دن بعد بحال، حالیہ تاریخ کے بدترین سیلاب کے باعث ہیڈ قادرآباد بیراج کے قریب باہو مانگا کے مقام پر پڑنے والے شگاف نے منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس شگاف کو پر کرنے اور راستے کو عارضی طور پر بحال کرنے میں 40 دن کا طویل عرصہ لگ گیا۔ اب اگرچہ ٹریفک کی آمدورفت بحال ہوچکی ہے لیکن راستے پر مٹی، کھڈے اور گردوغبار کی وجہ سے مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :