Live Updates

امتحانات کو شفاف، منصفانہ اور پُرامن ماحول میں مکمل کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ،چیئرمین تعلیمی بورڈ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا ہے کہ امتحانات کو شفاف، منصفانہ اور پُرامن ماحول میں مکمل کرانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں، آن لائن مانیٹرنگ سسٹم اور امتحانی عملے کی حاضری سمیت مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امتحانات کی روزانہ نگرانی جاری ہے تاکہ نقل اور بدنظمی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ کسی بھی امیدوار یا عملے کو ضابطے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شفاف امتحانات کے ساتھ امیدواروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔دریں اثناء کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج اسٹیشن روڈ راولپنڈی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بورڈ آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے جدید مانیٹرنگ سسٹم کے تحت امتحانی مرکز گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ (مشترکہ) میں چار امیدوار نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہدایات کے مطابق زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات