Live Updates

امتحانی عملے کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت،کنٹرولر امتحانات راولپنڈی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2025 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ چیئرمین بورڈ نے امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں، آن لائن مانیٹرنگ سسٹم، امتحانی عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور حکومتِ پنجاب کی زیرو ٹارلینس پالیسی کے مطابق امتحانات کو شفاف، منصفانہ اور پُرامن ماحول میں مکمل کرانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی روزانہ بنیاد پر نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ نقل اور بدنظمی کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ چیئرمین بورڈ نے واضح کیا کہ کسی بھی امیدوار یا عملے کو ضابطے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور شفاف امتحانات کے عمل کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔امیدواروں کو بہترین امتحانی سہولیات فراہم کرنا بورڈ کی اولین ترجیح ہے۔\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات