ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے مرکزی دفتر میں پولیو مہم کے حوالے اجلاس کاانعقاد

جمعرات 9 اکتوبر 2025 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کے مرکزی دفتر میں پولیو مہم کے حوالے اجلاس کاانعقاد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر اور اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اسامہ بن اشرف نے کی،اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ماہ ِ اکتوبر میں شروع کی جانے والی نئی مہم برائے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بات کی گئی، مہم کا آغاز 13 اکتوبر بروز پیر سے ہوگا اور اتوار تک مہم جاری رہے گی جس میں 5 سال کی عمر تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس موقع پر یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز،ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، انٹی انکروچمنٹ کے راشد کمال و دیگر افسران موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد اسامہ بن اشرف نے کہا کہ یہ مہم صرف ایک سرکاری مہم نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا ایک اہم فریضہ ہے، ٹان انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی علاقے کو نظرانداز نہ کیا جائے،والدین سے گزارش ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ناظم آباد ٹان کو پولیو فری زون بنایا جا سکے۔چیئرمین ناظم آباد ٹان سید محمد مظفر نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ یہ صرف ایک مہم نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے،ٹان انتظامیہ، محکمہ صحت کے ساتھ مل کر ہر بچے تک پولیو ویکسین پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

کسی بھی بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے محروم نہیں رہنا چاہیے،پولیو ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے، تاکہ مہم مثر انداز میں مکمل ہو اور ناظم آباد کو پولیو فری زون بنایا جا سکے،انہوں نے مزید کہا یہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ ہم بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔ والدین، اساتذہ اور کمیونٹی ورکرز سب اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں میں خود بھی فیلڈ میں جا کر ٹیموں کے کام کا جائزہ لوں گا، تاکہ کوئی بچہ قطرے پلانے سے محروم نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :