پشاور پولیس کی کارروائی، اسلحہ نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پشاور پولیس نے اسلحہ نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق گرفتار ملزم جہانزیب ولد الیاس علاقہ چمکنی کا رہائشی ہے جو اسلحہ نمائش کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر وائرل کی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارروائی کے دوران ویڈیو میں نمائش کیا جانے والا کلاشنکوف بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔