پاکستان ایسوسی ایشن آف پیتھالوجسٹ کیبین الاقوامی کانفرنس کا (آج ) سے آغاز

کانفرنس پیتھالوجی میں جدت،تعاون اورپیشہ ورانہ ترقی کیلئیسنگ میل ثابت ہوگی‘پروفیسرملازم بخاری

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان ایسوسی ایشن آف پیتھالوجسٹ کی46ویں بین الاقوامی سہ روزہ کانفرنس آج ( جمعہ) سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہوگی پروفیسرڈاکٹر ملازم حسین بخاری صدارت کریں گے جبکہ کانفرنس کے انتظامی امورکانفرنس کی ڈپٹی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹرزینب رضوی اورپروفیسرڈاکٹرفروابطول انجام دیں گی ،کانفرنس میں 1200ماہرین امراضِ تشخیص،میڈیکل ایجوکیشن ماہرین، محققین اورطلبہ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں جدید ترین تحقیقی رجحانات،مالیکیولر پیتھالوجی، مصنوعی ذہانت کے طبی استعمالات اور پرسنلائزڈ میڈیسن کے موضوعات پربین الاقوامی و قومی ماہرین لیکچرزدیں گے ۔پروفیسر ڈاکٹرملازم حسین بخاری نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان میں پیتھالوجی کے شعبے میں جدت،تعاون اورپیشہ ورانہ ترقی کاایک سنگ میل ثابت ہوگی۔