صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں شہید سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مری آباد میں شہید سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی، سول و ملٹری کے اعلیٰ افسران اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے گذشتہ روز خیبر پختونخوا میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی درحقیقت دہشت و وحشت پر مبنی ایک ذہنیت کا نام ہے ۔جن کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گزشتہ روز کے تمام شہداء کے سوگوار خاندانوں کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔