ستھراپنجاب کی ٹیمیں ڈور ٹو ڈور کلیکشن کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 00:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر نے کہا کہ ستھراپنجاب کی ٹیمیں ڈور ٹو ڈور کولیکشن کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہو۔انہوں نے ستھراپنجاب مہم پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے جبکہ رورل ایریاز میں بھی یکساں فوکس رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا پائلٹ پراجیکٹ ہے لہذا صفائی ستھرائی کے نظام میں جدت نظر آنی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں ستھرا پنجاب مہم کی مکمل نگرانی جاری رکھیں اور ہر ہفتہ پراگریس سے آگاہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شاہرات پر کسی جگہ کوڑا کرکٹ پڑا نظر نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے ایف ڈبلیو ایم ایس کے تحصیل مینجرز کو بھی مہم کی نگرانی باقاعدگی سے جاری رکھنے کی تاکید کی۔