متحدہ عرب امارات کی اردن کے سائنسدان عمر یاگی کو کیمسٹری کے شعبے میں نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد

جمعہ 10 اکتوبر 2025 10:20

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اردن کے سائنسدان عمر یاگی کو کیمسٹری کے شعبے میں 2025 کا نوبل انعام جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایک سال قبل پروفیسرعمر یاگی کو نیچرل سائنسنز کے زمرے میں ’گریٹ عرب مائنڈز‘ ایوارڈ دیا گیا تھا،آج انہیں نوبل انعام ملنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب دنیا ٹیلنٹ اور ذہانت سے مالا مال ہے۔ ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم خود پر، اپنے نوجوانوں اور سائنسدانوں پر اعتماد بحال کریں۔ واضح رہے کہ سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے بدھ کو اردن کے سائنس دان عمر یاگی ، جاپانی سائنس دان سوسومو کیٹاگاوا اور آسٹریلوی سائنس دان رچرڈ روبسن کو نوبیل انعام برائے کیمیا 2025 دینے کا اعلان کیا۔