وزیراطلاعات حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پرعوام کے سوالات کے جوابات دیں گی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 11:35

وزیراطلاعات حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پرعوام کے سوالات کے جوابات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہریوں کے سوالات کے جوابات دینے اور محکموں سے متعلق شکایات کے حل کیلئے وٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے وٹس ایپ نمبر 0306-9330733 جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری صرف دس سیکنڈ کا سوال بھیجیں گے اتوار والے دن ان کے جوابات دوں گی ، سوال غیر ضروری نہ ہو بلکہ متعلقہ ہو ۔ اگر آپ کو کسی محکمے سے متعلق مشکل یا پریشانی آرہی ہے اس کا بھی حل نکالا جائے گا ۔