وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا اورکزئی میں فتنۂ الخوارج کے خلاف سکیو رٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:28

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی  کا اورکزئی میں فتنۂ الخوارج کے خلاف سکیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اورکزئی میں فتنۂ الخوارج کے خلاف سکیو رٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سکیو رٹی فورسز نے 30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فتنۂ الخوارج کے دہشتگردوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔