چین کو پاکستان سے گوشت کی برآمدات میں 208 فیصد اضافہ

جنوری سے اگست کے دوران چین کو 1,613.051 ٹن ابلا ہوا بیف برآمد کیا گیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:54

چین کو پاکستان سے گوشت کی برآمدات میں 208 فیصد اضافہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) رواں سال جنوری سے اگست کے دوران پاکستان سے چین کو گوشت کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 208فیصد کا بڑا ضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز آف چائنا کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے رواں سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں چین کو 9.55 ملین ڈالرکا گوشت برآمد کیا جو کہ 2024 کی اسی مدت میں 3.10 ملین ڈالرکے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے جنوری سے اگست 2025 کے دوران چین کو 1,613.051 ٹن ابلا ہوا بیف برآمد کیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 645.973 ٹن تھا۔