پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:27

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کی نو مئی کے تین مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر مقدمات کا ریکارڈ 14 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پراسیکیوشن کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لئے تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔سماعت کے موقع پر شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، بیٹی مہربانو قریشی، اہلیہ مہرین قریشی، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی اور علی امتیاز وڑائچ بھی عدالت میں موجود تھے۔