ْعلی امین نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا 2 سال تک آپ کی رہائی نظر نہیں آ رہی‘ شیرافضل مروت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:54

ْعلی امین نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا 2 سال تک آپ کی رہائی نظر نہیں آ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین گنڈا پور میں خرابی 26 نومبر سے شروع ہو گئی تھی، 26نومبر کے بعد بشری بی بی ناراض ہوئیں،نارضی اب بھی برقرار ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو توقع تھی کہ اسلام آبادکی سڑکوں پر لوگ آئیں گے، علی امین 26 نومبر کو لوگوں کو لائے تھے لیکن لوگ ان سے کنٹرول نہیں ہوئے، علی امین کی بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات نے استعفے میں کردار ادا کیا، علی امین نے مجھے بتایا انہوں نے بانی کو بتایا ان کے خاندان کے لوگ مداخلت کر رہے ہیں، علی امین نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ڈیڑھ سے 2 سال تک آپ کی رہائی نظرنہیں آرہی، بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں ان کی رہائی اسلام آبادمیں احتجاج میں پنہاں ہے،علی امین پھر 26 نومبر جیسا احتجاج نہیں چاہتے تھے اس لئے سہیل آفریدی کا انتخاب کیا گیا، توقع ہو گی جو کام علی امین نہیں کر سکے وہ سہیل آفریدی کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور آپریشن سے متعلق پاک فوج کے ساتھ ایک پیج پر تھے، علی امین پر یہ بھی دبا ئورہا کہ استعفیٰ نہ دیں ڈٹ جائیں، اس سب میں مرکزی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، علی امین اپنے معاملات میں توازن اور حکومت چلانے میں کامیاب رہے، سہیل آفریدی کو ٹکرا ئوکی سیاست کیلئے لایا گیا ہے، پی ٹی آئی میں ضمیر فروش ہیں، اپوزیشن کو پی ٹی آئی کے 20 سے 22 لوگ آسانی سے دستیاب ہو جائیں گے۔