چیچہ وطنی،پولیس نے ایک کاروائی میں دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:55

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پولیس نے ایک کاروائی میں دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اقبال نگر شاہکوٹ روڈپر ایک موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ملزمو ں نے موٹر سائیکل بھگالی جس پر گشت پر مامور پولیس پارٹی نے تعاقب کرکے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کی تلاشی لی تو انکے قبضہ سے2 پستول اور8 گولیاں برآمد ہوئیں،ملزم اسلحہ کا لائسنس بھی پیش نہیں کرسکے جس پرانہیں گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :