گولڈن ومصری مرغیوں کو برائلر کی خوراک نہ دی جائے ، ماہرین

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) گولڈن و مصری مرغیوں کاکاروبار کرنے والے ہیچری مالکان کو برائلر مرغیوں کی خوراک استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے جبکہ انہیں مرغیوں میں شرح اموات کم کرنے اور انڈے دینے کی صلاحیت میں اضافہ کیلئے لیئر مرغیوں کی خوراک دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزکے ماہرین لائیوسٹاک،ڈیری ڈویلپمنٹ و پولٹری سیکٹرنے گولڈن ومصری مرغیوں کا کاروبار کرنے والے ہیچریز مالکان سے کہاہے کہ گولڈن ومصری مرغیوں کو برائلر کی خوراک نہ دی جائے بلکہ انہیں لیئر مرغیوں کی خوراک اورگھریلو مصنوعات دی جائیں تاکہ بعداز فروخت ان کی شرح اموات کم سے کم اور انڈے دینے کی پیدارواری صلاحیت میں کمی کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ گولڈن و مصری مرغیوں کو رانی کھیت کی آئل بیس کیلڈ ویکسین لگا کر فروخت کیاجائے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ گولڈن ومصری مرغیوں کا کاروبار کرنیوالے افراد ان ہدایات پر عملدرآمدیقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :