بھکر، دفترمحتسب پنجاب عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے ایک موثر اور بلا معاوضہ پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے، کنسلٹنٹ ریجنل افسر

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:55

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) دفترصوبائی محتسب پنجاب کا عوامی فلاح و بہبود میں کردار بہت اہم ہے۔،عوامی شکایات کےاندراج کے طریقہ کارسمیت عوامی رابطہ مہم کو موثر بنانے کیلئےیونین کونسل ڈگر رہتاس چک نمبر 36 ٹی ڈی اے تحصیل و ضلع بھکر میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر دفتر صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس بھکر کے کنسلٹنٹ نے شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک مؤثر فوری اور بلامعاوضہ پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری محکموں کے خلاف شکایات دفتر محتسب پنجاب کی ویب سائٹ www.ombudsmanpunjab.gov.pk پر آن لائن بھی درج کروائی جا سکتی ہیں۔مزید بتایا گیا کہ دفتر محتسب پنجاب کی مفت ہیلپ لائن 1050 چوبیس گھنٹےہفتے کے ساتوں دن عوام الناس کی رہنمائی اور شکایات کے اندراج کے لیے دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نمائندہ دفتر محتسب پنجاب بھکر نے شرکاءکو دفتر سے رابطے کے لیے فون نمبر 0453-920067 اوردفترکا پتہ نزد ناصر ہسپتال منڈی ٹاؤن جھنگ روڈ بھکر سے بھی آگاہ کیا۔

آخر میں کنسلٹنٹ دفتر محتسب پنجاب نے عوامی مسائل براہِ راست سننے کے لیے سائلین سے بالمشافہ ملاقات کی اور 20 درخواستیں موقع پر ہی وصول کیں۔شرکاءنے عوامی مسائل کے فوری اور سستے ازالہ کے لیے دفتر صوبائی محتسب پنجاب کے کردار کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :