شیخوپورہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:08

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر سیف الاسلام خٹک کے ہمراہ تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نعمان علی ڈوگر نے بازاروں ، سڑکوں ، عوامی مقامات پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ۔

انہوں نے کہا کہ قانون شکن افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں عوام کو محفوظ صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق عمل درامد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوامی مقامات پر بہترین سہولیات کے پیش نظر تجاوزات کا خاتمہ نا گزیر ہے ۔اس حوالے سے کاروائیوں کاسلسلہ بلا تاخیر جاری رہے گا ۔\378