گوہرعلی نے سپریم کورٹ میں درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کر دی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 18:41

گوہرعلی  نے  سپریم کورٹ میں   درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گوہر علی نے سپریم کورٹ میں درخواستوں پر جلد سماعت کےلئے اپیل دائر کردی ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق، شبلی فراز کی خالی کردہ سینیٹ نشست پر پولنگ 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی سابقہ قومی اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ای سی پی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دیا ہے، اس لیے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اپیل کی فوری سماعت کرے۔بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ اپیل کی سماعت 13 اکتوبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں مقرر کی جائے، کیونکہ اگر جلد سماعت نہ ہوئی تو اپیل غیر مؤثر ہو جائے گی۔