سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئرکی پہلی پرواز ریاض سے لندن26 اکتوبر کو روانہ ہوگی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 26 اکتوبر 2025 سے پہلی پرواز ریاض سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق ریاض سے لندن جانے والی پہلی پرواز ایک بوئنگ 787-9 تیکنیکی سپیئر طیارے کے ساتھ ریاض سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگی جسے عربی میں جمیلہ (خوبصورت)کا نام دیا گیا ہے۔یاد رہے سعودی عرب کی نئی قومی ایئر لائن کا اعلان 2023 میں کیا گیا تھا جو سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔