صوابی پولیس اور سی ٹی ڈی کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 5 ملزمان گرفتار

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوابی پولیس اور سی ٹی ڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی پولیس صوابی کے مطابق ڈی ایس پی سرکل رزڑ حسن خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ پرمولی علی خان، ایس ایچ او تھانہ کالوخان عبدالولی خان، سی ٹی ڈی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈی ایس بی سکواڈ اور لیڈی کانسٹیبلز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سہولت کار سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ایک عدد شارٹ گن، پستول اورسینکڑوں کارتوس برآمد کر لیے ۔