سید منور رضا مرحوم کی صاحبزادی کی شادی بخیر وخوبی انجام پائی

مسلم لیگ (ن)کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں،سیاسی و سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب کی شرکت ،نیک تمنائوں اور دعائوں کے ساتھ رخصت کیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما لیبر ونگ سندھ کے سابق صوبائی صدر اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں مزدور یونین کے بانی صدر سید منور رضا کی صاحبزادی کی شادی زین نعیم ولد عبدالنعیم خان سے گلشن اقبال میں بخیر وخوبی انجام پائی۔شادی کی تقریب میں مسلم لیگ( ن)کے مرکزی و صوبائی رہنمائوں،سیاسی و سماجی شخصیات، عزیز و اقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے سید منور رضا کی صاحبزادی کو نیک تمنائوں اور دعائوں کے ساتھ رخصت کیا ۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں علی اکبر گجر، حبیب الدین جنیدی، رحیم اعوان،اشفاق اعوان، خواجہ طارق نذیر، راجہ عبداللہ، نہال ہاشمی، راجہ انصاری، ملک تاج، جاوید ارسلاں خان، فہد شفیق، محمد حمزہ شفیق، اشفاق احمد پی آئی اے، ضلعی صدور کے ایم سی میں پارلیمانی لیڈر ضلع ملیر کے صدر فیروز خان، اسلم خٹک ایڈووکیٹ، حامد امان آفریدی، علی عاشق گجر،قاضی زاہد، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، ڈی ایس پی مظہر شاہ، ایس پی فیاض چاچڑ، زاہد علی شاہ، نعیم کامران، سہیل خان، یعقوب کالڑو، اقراش مصطفی، شفیق صدیقی، امجد علی ایڈووکیٹ، محبوب الہی، حبیب الرحمن، فراز مقصود عالم شیخ،عبدالرحمن اکاخیل، امیر حمزہ اکاخیل، فضل خان مہمند، اسلام زادہ، ایوب خان، احمد بیگ خان، فہد علی بٹ ، زوہیب خان، جواد گل، توفیق منگی، شیخ غلام باری ، انس باری، سینئر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ممبر لئیق عالم نواب ودیگر شامل تھے سید منور رضا کے صاحبزادے انجینئر سید حسان منور رضا نے پارٹی رہنمائوں ،سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت پر ان سے اظہار تشکر کیا۔