سرگودھا میں 589 فش فارمز کام کر رہے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ

جمعہ 10 اکتوبر 2025 15:22

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ڈویژن شائستہ رزاق نے کہا ہے کہ سرگودھا میں 589 فش فارمز کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشاب، میانوالی، بھکر اور سرگودھا میں 13 ہزار 967 ایکڑ اراضی پر فش فارمز قائم کیے گئے ہیں ان فش فارمز میں مچھلی کی اقسام راہو، موری، تھائیلا، گراس کارپ اور تلپائی پیدا کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کاشتکار فش فارمز کے ذریعے سالانہ 15,925 ٹن مچھلی حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے کاشتکاروں کو صحت مند بیج اور مچھلی کی خوراک کے حوالے سے رہنما ئی دینے کے لئے سروس سینٹرز قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ماہی پروری اس شعبے کے فروغ پر توجہ دے رہا ہے اور فش فارمرز پر مزید فش فارمز کے قیام پر زور دے رہا ہے کیونکہ یہ ایک بہت زیادہ آمدنی والا کاروبار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مچھلی کے تالابوں میں کیمیائی تناسب کا تجزیہ کرنے کے لئے ایک فش لیب بھی قائم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :