تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود چشمی میں سرگرم مویشی چور گروہ کا سرغنہ گرفتار

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) نوشہرہ تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود چشمی میں سرگرم مویشی چور گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ اکوڑہ خٹک کی حدود گاؤں چشمی نزد مزار خوشحال خان خٹک سے مختلف اوقات میں بکریاں چوری ہونے کی رپورٹ پولیس کو درج کروائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جواد خان ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل نے کاشف خان ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ، واجد خان ASI/IO کو ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق تفتیشی ٹیم نے چند یوم قبل بکری چور شایان ولد تجمل ساکن شیدو کو حراست میں لیکر بکری فروختگی رقم برآمد کرکے جیل بھجوایا تھا ،اب بکری چور سجاد ولد سردار علی ساکن شیدو کو حراست میں لیکر نشاندہی پر مویشی فروختگی رقم 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :