ٹرمپ کے دورہ اسرائیل کا امکان، اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کرینگے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ٹرمپ اگلے ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے ان کا یہ دورہ کسی رسمی پروٹوکول کے بغیر ہوگا، امریکی صدر اتوار کو دوپہر 3 بجے بن گوریون ایئرپورٹ پر ایئر فورس ون سے اترنے والے ہیں جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم نیتن یاہو اور متعدد وزرا کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ بن گوریون ہوائی اڈے سے اسرائیلی پارلیمنٹ کا سفر طے کر کے نیتن یاہو کی موجودگی میں قانون سازوں سے خطاب کریں گے۔