خانیوال ،شہر میں ریڑھیوں کے لیے جگہ مختص ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں بھی کمی آئی ہے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:23

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ماڈل ریڑھی بازاروں میں اشیاء کی فروخت کے لیے بہترین ماحول کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ایوب چوک، اعوان چوک اور مخدوم پور پہوڑاں میں قائم ریڑھی بازاروں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بازاروں میں اشیاء کی قیمتیں، کوالٹی اور صفائی کو چیک کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ، اسسٹنٹ کمشنر روہت کمار گنیتا و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ریڑھی بازاروں میں صفائی ستھرائی اور قطاروں کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ریڑھیوں کے لیے جگہ مختص ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں بھی کمی آئی ہے۔ ریڑھی مالکان مقررہ جگہوں پر کاروبار کرکے باعزت روزگار کمائیں۔\378