رائے ونڈ میں سموگ کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز

ایل ڈبلیو ایم سی متحرک، سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:15

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر رائے ونڈ میں سموگ کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی)کے عملے نے دن رات کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی مختلف سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں پانی کا چھڑکا کیا جا رہا ہے تاکہ دھول مٹی کو کم کیا جا سکے زونل مینیجر علی رضا ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق، صفائی ستھرائی کا عمل بھی مزید تیز کر دیا گیا ہے تاکہ فضا میں موجود آلودگی کو کم سے کم کیا جا سکے۔

رائے ونڈ کے شہری حلقوں نے حکومت اور انتظامیہ کی اس فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ سموگ کے مسئلے پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سموگ کے باعث شہریوں کو سانس کی بیماریوں، آنکھوں میں جلن اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے فوری اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔