نصیرآباد ، نامعلوم مسلح افراد ویگن کے مسافروں شے نقدی ،موبائل فون اوردیگر قیمتی اشیاء چھین کرفرار

جمعہ 10 اکتوبر 2025 18:41

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) نصیرآباد کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد ویگن کے مسافروں شے نقدی ،موبائل فون اوردیگر قیمتی اشیاء چھین کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو نصیرآباد پولیس ایریا مروڑ کے مقا م پرنامعلوم مسلح افرادنے جیکب آبادسے گنداواہ جانیوالی ویگن کے مسافروں سے اسلحہ کے زور پر نقدی ،موبائل فون اوردیگرقیمتی اشیاء چھین لیں اورفرار ہوگئے پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :