جماعت اسلامی کاآل بلوچستان جائزہ اجلاس اتوارکوکوئٹہ میں طلب

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے اضلاع برادرتنظیمات اورخواتین نظم کاایک روزہ اجلاس اتوار12اکتوبرصبح 10سے رات تک مدرسہ دارالرشادچمن پھاٹک کوئٹہ طلب کیا گیا ہے صوبائی امیرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ سمیت صوبہ واضلاع اوربرادرتنظیمات کے ذمہ داران شریک جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل امیرالعظیم خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس اہم اجلاس میں اضلاع وصوبہ تنظیمی ولانگ مارچ رپورٹس مرکزی اجتماع عام کی تیاری وآئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت واہم فیصلے کیے جائیں گے۔