امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی ماریا کورینا ماچاڈو نے انعام ٹرمپ کے نام کردیا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی ماریا کورینا ماچاڈو نے اپنا انعام وینزویلا کے عوام اور امریکی صدر ٹرمپ کے نام کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ وینزویلا کے شہریوں کی جدوجہد کا بڑا اعتراف ہے، ہم فتح کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ماریا کورینا ماچاڈو نے کہا کہ وینزویلا کی آزادی اور جمہوریت کے لیے صدر ٹرمپ، امریکی عوام اور جمہوری قوتوں کی مدد درکارہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ وینزویلا کے مصیبت زدہ لوگوں اور صدر ٹرمپ کی ہمارے مقصد کی فیصلہ کن حمایت کے نام کرتی ہوں۔