رانی باغ زون کی کابینہ پڑھے لکھے ،نوجوان قیادت پر مشتمل ،ورکروں کیلئے دن رات محنت ،جد وجہد یقینی بنائینگے،لالہ سلطان

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) ایگریکلچر ایمپلایز یونین رانی باغ زون کے عہدیداروں نے آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی دفترکوئٹہ میں لالا سلطان ، عبدالستار، عبدالحلیم خان، عبدالستار ، عبدالولیداور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی اور باہمی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ایگریکلچر ایمپلائز یونین کے مرکزی صدر غفار جمالی،جنرل سیکرٹری منظوراحمد، شاہنواز زہری اور رانی باغ زون کے تمام عہدیداران موجود تھے۔

آل پاکستان لیبر فیڈریشن نے نومنتخب کابینہ رانی زون صدر اعجاز مینگل، جنرل سیکرٹری ریاض بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری نیاز جاموٹ، جونئیر نائب صدر شاہ زمان حسنی، فنانس سیکرٹری سید تیمور شاہ ، آفس سیکرٹری نصیر کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سلمان اشون کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے ایگریکلچر ورکروں کو درپیش مسائل ، محکمانہ ترقیاں اور سروس رول کا نہ ہونا، ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک، تنخواہوں کی بڑوھتی ، ٹرانسفر پوسٹنگ، ریٹائرمنٹ کے مسائل، انتظامیہ کے ساتھ ملازمین کا مکھ مکاؤ ، سودے بازی، عدالتی معاملات، یونینوں پر پابندیاں وغیرہ جیسے مسائل زیر باعث لائی گئی ۔

مسائل کا تدارک کیلئے مل جل کر کام کرنے اور باہمی جد و جہد پر زور دیا گیا۔انہوں نے ایگریکلچرایمپلائز یونین رانی باغ زون کے نومنتخب کابینہ کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے یہ اُمیدظاہر کی کہ رانی باغ زون کی کابینہ پڑھے لکھے اور نوجوان قیادت پر مشتمل ہے جو ورکروں کیلئے دن رات محنت اور جد وجہد کو یقینی بنائینگے ۔ کیونکہ بغیر تنظیم سازی اور یکجیتی سے ہم اپنے جائز حقوق حاصل نہیں کر سکتے نہ ہی ورکروں کے فلاح و بہبود کیلئے کام اور مراعات لے سکتے ہیں۔

لہذا روایتی معاملات سے بڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ملکی اور بین الاقوامی معیارات پر پورا اُترنے کیلئے اپنے آپ کو اور اپنے محنت کشوں کو یکجہا کرکے ٹیم ورک ، تعلیم تربیت اور شعور و آگاہی کے ان معیارات کو حاصل کر سکیں۔ ٓخر میں انہوں نے یہ عہد کیا کہ ہم آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے بینر تلے ٹیم ورک کرینگے اور زرعی محنت کشوں اور ساتھیوں کو آرگنائز کرینگے ۔