حماس واسرائیل جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کے زوال کا آغاز وامت مسلمہ کے عروج کی ابتداء ہے ،ْجاوداں فہیم

شہدائے بیت المقدس نے قرون اولی کی یاد تازہ کی ہے سوئی ہوئی امت مسلمہ میں جہاد کی امنگ اور آرزو پیدا کی ہے۔ناظمہ کراچی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی جاوداں فہیم نے جنگ بندی معاہدے کو امن کی جانب پہلا قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ اسرائیل کے زوال کا آغاز اور امت مسلمہ کے عروج کی ابتداء ہے۔2 سال میں 70ہزار سے زائد شہداء کے خون سے رنگین سرزمین مقدس کا چپہ چپہ اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ اسرائیل کا ناپاک وجود دنیا سے مٹا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہے دو ریاستی حل اہل فلسطین کبھی قبول نہیں کریں گے۔ناظمہ کراچی نے فرنٹ لائن قیادت اور ہزاروں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے بیت المقدس نے قرون اولی کی یاد تازہ کی ہے سوئی ہوئی امت مسلمہ میں جہاد کی امنگ اور آرزو پیدا کی ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ پوری دنیا سے امریکہ اور اسرائیل کے پٹھو حکمرانوں کا پوری دنیا سے خاتمہ کیا جائے۔اور مسلمانوں کی قیادت کیلئے نئی قیادت سامنے آئے۔