مزدہ ٹرکوں کے درمیان تصادم، 4 افراد زخمی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 23:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) مزدہ ٹرکوں کے درمیان تصادم، حادثہ میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں روشن والا بائی پاس سے سدھار بائی پاس روڈ پر اٹک پمپ کے قریب دو مزدہ ٹرکوں کے درمیان تصادم ہوا۔

(جاری ہے)

حادثہ میں 4 افراد فیصل ولد رمضان، عمر 25 سال ساکن میاں چنوں، شا ہزیب ولد اسلم، عمر 22 سال ساکن 349 ای بی، عارف والا، مہنگا ولد بوٹا، عمر 35 سال ساکن چک نمبر 14 پتوکی، سعید ولد نعمت علی، عمر 45 سال چک نمبر 32 جی بی فیصل آباد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :