سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کا شاندار آغاز

افتتاحی تقریب میں 25 سے زائد فلوٹس و ہزاروں فنکارشریک

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:26

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کا باقاعدہ آغاز شاندار ہوگیا۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ کا آغاز ارینا کنگڈم سے کیا گیا، افتتاحی تقریب میں 25 سے زائد فلوٹس و ہزاروں فنکارشریک ہوئے۔رپورٹس کے مطابق تفریحی اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی اور بھرپور تعاون سے مملکت میں تفریحی صنعت تیزی سے پروان چڑھ رہی ہے۔

ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے ہونے والی پریڈ کو تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی پریڈ میں خواتین، نوجوانوں اور بچوں سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے بھرپور شرکت کی۔افتتاحی تقریب کے سلسلے میں ہونے والی پریڈ میں ریاض سیزن کے مختلف ایونٹس اور مقامات کی نمائندگی کرنے والے فلوٹس بھی شامل تھے۔ریاض سیزن 2025 کی افتتاحی تقریب میں پہلی بار بہت بڑے غبارے متعارف کرائے گئے جن کی وجہ سے ایک منفرد منظر دیکھنے کو ملا۔قبل ازیں افتتاحی تقریب کے حوالے سے ترکی آل الشیخ کا کہنا تھا کہ سیزن کی افتتاحی پریڈ انتہائی منفرد ہوگی جسے امریکہ کی معروف کمپنی میسیزکے تعاون سے پیش کیا جائے گا۔