خواجہ عمران نذیرسے معروف آئی سرجن پروفیسرڈاکٹراسد اسلم خان کی سربراہی میں این جی او کے وفد کی ملاقات

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:16

خواجہ عمران نذیرسے معروف آئی سرجن پروفیسرڈاکٹراسد اسلم خان کی سربراہی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر سے معروف آئی سرجن پروفیسرڈاکٹر اسد اسلم خان کی سربراہی میں این جی او کے وفد نے ملاقات کی۔وفد میں فہمیدہ حسن، ڈاکٹر زاہد اعوان، صابر داد خان اور فاروق خان شامل تھے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری عون عباس، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سفید موتیا کی وجہ سے اندھے پن کی روک تھام کے منصوبے (کیٹاریکٹ سپورٹ پراجیکٹ) کا جائزہ لیا گیا اور بتایاگیا کہ پراجیکٹ کے تحت اضافی سرجریز، معائنے کی منصوبہ بندی، عملے کو تربیت فراہم کی جائے گی۔اس پراجیکٹ کی بدولت صوبے کے 29 اضلاع کے 42 ہسپتالوں میں سفید موتیے کی سرجری، IOLs اور دیگر ضروری سامان مفت فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ ایک ایک بچے تک اس پروگرام کے ثمرات پہنچنے چاہیں اور قابل علاج اندھے پن کے خاتمے کے لیے سی بی ایم کیٹاریکٹ سپورٹ پراجیکٹ کو ہر ممکن تعاون فراہم کیاجائے گا۔

صوبائی وزیر صحت وآبادی نے منسٹری آف کامرس، فنانس کو بچوں کی نظر کے چشموں پر ڈیوٹی ختم کرنے کے لئے خط لکھنے کا عندیہ دیا -خواجہ عمران نذیر نے متعلقہ حکام کو ڈور۔ٹو۔ڈور اور ہر سکول میں سکریننگ کے لے پراجیکٹ کو سی ایچ آئی اور کلینک آن ویلز سے لنک کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ سکول سکریننگ کے دوران تشخیص کیے گئے بصری نقائص کے شکار بچوں میں مفت چشمے بھی تقسیم کیے جائیں گی-یہ پراجیکٹ مستحق اور غریب خاندانوں کو آنکھوں کی صحت کو بہتر بنانے میں براہ راست مدد دے گا-صوبائی وزیر صحت و آبادی نے پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کا قیام کی منظوری دی اور یہ ٹاسک فورس منتخب سرکاری ہسپتالوں میں سفید موتیا کی مفت سرجریوں کے لیے سفارشات تیار کرے گی-خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت صحت کے مساوی، قابل رسائی اور معیاری نظام کو یقینی بنایا جا رہا ہی- سفید موتیا کی وجہ سے ہونے والا قابل علاج اندھا پن ہماری سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہی- ہم صوبہ پنجاب سے اندھے پن کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں- مریم نواز شریف کی قیادت میں معیاری طبی سہولیات اور اس سے منسلک اہم پراجیکٹس کی کامیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہی- پنجاب کے 29 اضلاع کے 42 ہسپتالوں میں سفید موتیے کی سرجری اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل مہیا کی جائیں گے ۔

بین الاقوامی ڈونرز کا تعاون پنجاب میں نابینا پن کی روک تھام کے کام کو پائیدار بنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔