سرگودھا،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کلرک کیخلاف رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2025ء) اینٹی کرپشن نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کلرک رانا ناصر نذیر کے خلاف رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے کلرک رانا ناصر نذیر نے خوشاب کے مدعی مقدمہ محمد وقاص سے کارڈیالوجی بلاک میں نوکری دلوانے کے لیے 50 ہزار روپے رشوت وصول کی تو اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اسحاق جسرا کی زیر نگرانی چھاپہ مار کر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے کلرک ملزم رانا ناصر نذیر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رشوت لی گئی رقم پچاس ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے جس پر قبل ازیں ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام بھی ہے۔

تھانہ اینٹی کرپشن نے ملزم کلرک کے خلاف محمد وقاص کی مدعیت میں رشوت ستانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :