وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتظامیہ نےانسدادِ ڈینگی آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے یومیہ رپورٹ جاری جاری کر دی ہے۔شہر میں ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری ہے،انسدادِ ڈینگی ٹیموں کی جانب سے شہر بھر میں 21 ہزار 37 مقامات کی چیکنگ مکمل کی،ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے 361 گھروں میں اسپرے اور 270 مقامات پر فوگنگ کی گئی،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،دیہی علاقوں سے 14 اور شہری علاقوں سے 12 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

متاثرہ افراد میں سے 17 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔

(جاری ہے)

انسپکشن کے دوران 491 جگہوں پر لاروا پازیٹیو اور 8 جگہوں پر نیگیٹو پایا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے تمام یونین کونسلز میں روزانہ مانیٹرنگ اور انسدادِ ڈینگی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر سطح پر فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں، تمام محکمے انسدادِ ڈینگی مہم میں ٹیم ورک کے تحت کام کریں۔ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :