ابراہیم حیدری پولیس کی کارروائی، 12 لاکھ روپے ودیگر قیمتی سامان کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) ابراہیم حیدری پولیس اور انویسٹی گیشن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گھر میں 12لاکھ روپے ودیگر قیمتی سامان کی ڈکیتی کی واردات میں ملوث2مبینہ ملزمان کو الیاس گوٹھ سے گرفتار کرلیا۔ہفتہ کو پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں شاہد اور محمود شامل ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان نے 2اکتوبر کو ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ہی دوست رمضان کے گھر ڈکیتی کرکے 12لاکھ روپے نقدی، 4موبائل فونز ، ایک پسٹل اور قیمتی سامان لو ٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

واردات کے دوران ملزمان نے اہلِ خانہ کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔متاثرہ شہری رمضان نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، جس پر پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ واردات میں ملوث مرکزی کردار متاثرہ شہری رمضان کا اپنا دوست شاہد ہی تھا، جس نے اپنے گروہ کو بلایا شک سے بچنے کے لیے خود اپنے گھر پر بھی ڈکیتی کی منصوبہ بندی کی تاکہ اہلِ محلہ اور پولیس کو گمراہ کیا جا سکے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے دیگر مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :